فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ذمہ دار اسرائیل ہے: سعودی ولی عہد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-12 at 12.03.59 AM

ریاض؛ : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو شہریوں کے خلاف جرائم کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کو روکنا ضروری ہے۔ اسرائیلی جنگ نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کی جان لے لی ہے۔


شہزادہ محمد نے غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کی ناکامی کا اظہار ہے،
ریاض میں ہونے والے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا ‘خطے میں استحکام لانے کے لیے واحد راستہ قبضے اور آبادکاری کی پالیسی کو ختم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے جائز حق کے طور پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔


ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کی ایک غیر معمولی کانفرنس کے آغاز میں خطاب کر رہے تھے۔ ولی عہد نے اس موقع پر فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا اور غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر ریلیف کا سامان فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مسلم دنیا کے دو اہم ترین سربراہی فورمز کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں اسرائیل کے بارے میں کہا ‘اسرائیلی قابض حکام غزہ میں جرائم کے ارتکاب کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں