پیرس ( بلال محمدخان )
گجرات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور حلقہ پی پی 33 اور 34 کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں جو کہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں فرانس پہنچے تو ان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ کا اہتمام ، چوہدری امجد ڈھل ، چوہدر نصر ھیراپور ، میاں ناظم اور چوہدری رفاق ڈھل نے کیا۔ عشائیہ تقریب میں کھاریاں اور ڈنکہ کی اوورسیز کمیونٹی اور پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، چوہدری اعجاز رنیاں کی تقریب میں آمد پر پھولوں کے گلدستوں اور ڈھول کی تھاپ پر انکا پرتپاک استقبال کیاگیا،
چوہدری اعجاز رعانیاں نے کمیونٹی ممبران سے ایک ایک کرکے مصافحہ کیا ، نظامت کے فرائض چوہدری جاوید اقبال نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، مقررین نے چوہدری اعجاز رنیاں کو اگلے الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ رنیاں برادران ہی علاقے کی بہتری و ترقی کے لئے موزوں امیدوار ہیں۔
چوہدری اعجاز رنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی یورپ کے دورے پر آئے اوورسیز پاکستانیوں نے انکا جس انداز میں استقبال کیا، میں ہمیشہ ان کا احسان مند رہوں گا۔ آپ لوگوں کی اکثریت میرے باپ دادا کو جانتی ہے اور ہمارے خاندان نے ہمیشہ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔
چوہدری اعجاز رنیاں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ پاکستان قائم و دائم ہے۔
انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے اپیل کہ وہ اپنے حلقے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں توجنرل الیکشن میں ان کا ساتھ دیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔