سعودی حکام نے ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں کلو گرام منشیات ضبط کی اور متعدد گرفتاریاں کیں۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-12 at 9.28.21 PM

جازان خطے کی الحدث گورنری میں بارڈر گارڈز کے زمینی گشت نے 82 کلو قات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جازان میں ایک اور واقعے میں سکیورٹی گشت کرنے والے اہلکاروں نے الدیر گورنری میں 150 کلو قات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مملکت کے سکیورٹی حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف جنگ میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دینے کے لیے مخصوص ہاٹ لائنز فراہم کی ہیں۔

مکہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں شہریوں کو 911 اور دیگر علاقوں میں 999 ڈائل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ سے 995 پر یا سرکاری ای میل ایڈریس کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: 995@gdnc.gov.sa۔

سکیورٹی اداروں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ایسی تمام رپورٹس کو صیغۂ راز میں رکھا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انسدادِ منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اورمتعلقہ مسائل کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ رہائشیوں اور شہریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے

متعلقہ خبریں