لندن (کرن خان سے )
وزیر خارجہ بھارتی نژاد سویلا بریورمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جب کہ سویلا بریورمین کو برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا ..
وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
سویلا بریورمین کی برطرفی کے فورا بعد ہی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی کابینہ میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا۔ کیمرون 2010 سے 2016 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے تھے۔