غزہ کا الشفاء ہسپتال
منگل کے روز اسرائیلی فوج کے محاصرے میں اور اسرائیلی نشانچی کی گولیوں کی زد میں الشفاء ہسپتال کے اندر زندہ فلسطینی اجتماعی قبر کو کھودنے میں ہی مصروف تھے۔
ہسپتال کے اندر داخل زخمیوں کی صورت ہلاک ہو جانے والوں کے علاوہ ان ہلاک ہو چکے فلسطینیوں کی بھی ایک بڑی تعداد اب بے گور وکفن لاشوں کی صورت میں موجود ہے۔ ان میں بچے بھی ہیں، عورتیں بھی فلسطینی بوڑھے اور جوان بھی۔