خرطوم کے جنوب میں جبل اولیاء کے علاقے میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیاں دوبارہ شروع ہوگئیں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-15 at 7.57.45 PM

ریپڈ سپورٹ فورسز کے ذرائع نے اتوار کے روز عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سپورٹ فورس نے جبل اولیاء کے علاقے میں النجومی ایئر بیس پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں فوجی دستوں پر حملہ کیا اور انہیں جنوب کی طرف وسطی وائٹ نیل سٹیٹ کی طرف پسپائی پر مجبور کردیا۔

دوسری طرف سوڈانی فوج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے فیس بک پر ایک بیان میں اس بات کی تردید کردی کہ النجمی ایئر بیس پر ریپڈ سپورٹ کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا قبضہ کے متعلق جو بات کی گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی دستوں نے خرطوم کے جنوب میں جبل اولیاء کے علاقے پر ریپڈ سپورٹ کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں