برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا منگل کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
406072353_3166969016779928_8849260423250100829_n

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلی صدر کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور برازیل کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری ہے

بعد ازآں :سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا نے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق برازیل کے صدر قصر الیمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا اور سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رواں سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کےلیے برازیل کی برآمدت 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے

متعلقہ خبریں