بلال محمد خان پیرس سے۔۔۔
پاکستان سے آئے ہوئے مہمان حلقہ 62 این اے کے امیدوار اور سابق صدر تحریک انصاف گجرات کے صدر چوھدری محمد الیاس کے اعزاز میں تحریک انصاف فرانس کے رہنما راجہ طاہر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف فرانس کے کارکنوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی
، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد معظم نے پیش کی،تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ طاہر نے ادا کئے مقررین نے چوھدری محمد الیاس کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف پر جو ظلم و ستم ہورہا ھے اس کی تاریخ پاکستان میں کبھی نھیں ملتی،عمران خان اس ملک کی واحد امید ھے،وہ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ھے مگر وہ جھکا نہیں،آج بھی پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں تو تحریک انصاف پورے ملک میں کامیاب ہوگی،
تحریک انصاف کے ان کارکنوں کو سلام جو اس مصیبت کے دور میں بھی پورے قد کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کی خواتین بھی جرات وہمت کی نشانی بن چکی ہیں یاسمین راشد جیسی خاتون کی عظمت کو سلام کہ وہ اس بڑھاپے اور بیماری کی حالت میں بھی قید ہیں اور بہادری سے اس اس رجیم کا مقابلہ کررہی ھیں تھا،پاکستان میں آنے والا الیکشن دھاندلی زدہ ہوگامگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔چوہدری پرویز ،یاسر قدیر اور ملک عابد شامل نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔
چوھدری محمد الیاس نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف فرانس کے کارکنوں اور دیگر حاضرین کا ان کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا،انھوں نے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں ،پاکستان میں تحریک انصاف اس وقت زبردست عتاب کا شکار ہے اور ہمارا لیڈر جیل میں ہے،
تحریک انصاف کے کارکنوں اور لیڈروں پر پاکستان میں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے میں خود پاکستان میں حکومتی دباؤ کی وجہ سے جلاوطن ہو چکا ہوں مجھے پاکستان میں بہت سے مصائب کا سامنا تھا جن کی وجہ سے مجھے ملک چھوڑنا پڑا پاکستان سے باہر آکر بھی میں نے تحریک انصاف کے لئے کام جاری رکھا اور پورے یورپ میں تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا عزم جاری رکھا،
ضمنی انتخابات میں تو دھاندھلی کے بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں کیونکہ وہ حلقے کے ووٹوں اور انتخابی عملے میں ردوبدل کرکے اپنی پسند کا امیدوار منتخب کرواسکتے ہیں مگر عام انتخابات میں یہ ممکن نہیں ہوتا۔تمام اوورسیز پاکستانی اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے میں صرف کریں۔ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ آپ لوگ انتخابات میں پاکستان جائیں اور جہاں جہاں بھی تحریک انصاف کا امیدوار ہو اسے کامیاب کرانے کے لئے تن من دھن سے جدوجہد کریں میری امید واثق ہے کہ تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ہی ہوگا،
لیکن اگر الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی اور نشان بھی دیا تب بھی آپ ان تمام امیدواروں کی حمایت کریں،عمران خان ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے،چوہدری گلزار لنگڑیال نے آخر میں مہمان خصوصی چوہدری محمد الیاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ انشاء اللہ انتخابات کے انعقاد کا ٹائم ٹیبل اناؤنس ہوتے ہی پوری اوور سیز کی تنظیموں کے ورکرز اور سپورٹرز پاکستان میں ہوں گے اور انتخابات میں تحریک انصاف کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے انہوں نے دیگر حاضرین کی آمد پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔