کنونئیر پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم رانا رضوان اکبر کی جانب سے معروف اینکر پرسن جنرل سیکرٹری( پی ایف یو جے ) راناعظیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں صحافی برداری اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-26 at 11.47.46 PM

جدہ میں رابطہ عالم اسلامی کانفرس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے آئے ہوئے معروف اینکر پرسن و جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم کے اعزاز میں عشائیہ میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور پاکستان میڈیا زمہ داران نے رانا عظیم کی صحافتی خدمات اور رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی پر مبارکباد پیش کی اور انکی صحافتی خدمات کو سراہا

جس پر رانا عظیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئیے کوشاں رہتا ہوں اور میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر متعدد بار پاکستان کی نمائندگی کا سعودی عرب سے ہمارا بھائیوں والا رشتہ ہے

اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں جو وطن سے
دور رہے کر بھی اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں اور بلاتقریق مجھ سے ملنے سب آئے جس پر میں سب کا ممنون اور مشکور ہوں ۔

متعلقہ خبریں