ریاض، فہیم گلستان ملک سے، سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں حلقہ فکر و فن سعودی عرب کے زیر اہتمام ظفر اقبال خان کے پہلے شعری مجموعے “ اقبالیات ظفر “ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئ۔
تقریب کی صدارت ڈاکٹر ریاض چوھدری نے کی جبکہ سفارتخانہ پاکستان سے نائب سیکریٹری جناب توصیف خاور نے خصوصی تور پر شرکت کی۔ اسکے علاوہ دارلحکومت میں مقیم پاکستانی ڈائس پورہ کے چنیدہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے شرکائے محفل کو ظفر اقبال خان کے اس شعری مجموعے کے سفر اور انکی دیگر ادبی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ صدرِ حلقہ فکرو فن ڈاکٹر ریاض چوھدری نے کتاب پر اپنا مقالہ پیش کیا۔
اقبالیات ظفر کے مصنف جناب ظفر اقبال نے اپنی کتاب سے چند اقتباسات حاضرین محفل کی نظر کرتے ہوئے خوب داد سمیٹی ۔ انہوں یہ کتاب اپنے والد محمد اقبال خان کے نام کی اور انکا کہنا تھا والدین کی کاوش اور درست سمت کے تعین کے بغیر کسی شخیت میں وہ بنیادی نکھار آہی نہیں سکتا
جس سے وہ معاشرہ میں کچھ مثبت کر گزرنے کا عزم کرے انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے فردی اور معاشرے کے تضادات کو سمجھ کر قبول نہیں کرتے اس وقت تک اصلاح کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی اور اس میں جس قدر تاخیر ہوگی اتنی ہی اصلاح دشوار ہوگی چناچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دوسروں کو اپنے مصائب کا ذمہ دار گراننے کے بجائے اصل وجوہ کا احاطہ کرتے ہوئے خود احتسابی کا عمل ہنگامی بنیادوں پہ شروع کیا جائے۔