پیرس میں تاریخی یادگار آرک دی ٹرومف کے پہلو میں واقع قازقستان کے سفارتخانے کی خوبصورت اور تاریخی عمارت میں ایک منفرد فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-13 at 4.42.01 PM (2)

بلال محمد خان (نمائندہ پیرس)

پیرس میں تاریخی یادگار آرک دی ٹرومف کے پہلو میں واقع قازقستان کے سفارتخانے کی خوبصورت اور تاریخی عمارت میں ایک منفرد فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔ مادام بایان زنبوا ( Bayan Zhanbaouva ) نے اس فیشن شو کو آرگنائز کیا۔ قازقستان کی سفیر مسز گل سارا آریستان کولوا نے افتتاحی خطاب میں تمام مہمانوں کو سفارتخانہ قازقستان میں خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا ،


فیشن شو کی آرگنائزر مادام بایان زنبوا ، نے قازق فیشن کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ قازق آرٹسٹ نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
معروف قازق فیشن ڈیزائنر التن بیک یرمو خان نے قازق عورت کی بہادری اور جنگجو کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، جدید روایتی قومی اور عروسی ملبوسات کی ایسی زبردست کولیکشن پیش کی کہ حاضرین سحر زدہ ہوگئے۔

قازق عروسی ملبوس ایک کفتان، ایک بیلٹ اور ایک سوکیلے (ہیڈر ڈریس) پر مشتمل ہوتا ہے ، سر پر پہننے والا “ سوکیلے “ دلہن کے جہیز میں سب سے مہنگی چیز اور قازق روایتی کاریگری کی بہترین مثال ہوتی ہے۔

ڈیزائنر نے ملبوسات اور ٹوپیوں میں آرگنزا، ہلکے ریشم کے کپڑے، جیکورڈ، مخمل کے کپڑے استعمال کیے اور انہیں ہاتھ کی کڑھائی سے سجایا۔
قازقستان کے نوجوان ڈیزائنر التن بیک یرمو خان کے اس فیشن شو سے حاضرین کو ایک نئے کلچر سے روشناسی ہوئی۔ خوبصورت منفرد اور روایتی قازق فیشن شو کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں