پیرس میں پی ٹی آئی کی ورلڈ اوورسیز کانفرنس میں بیسیوں ممالک کے وفود کی بھرپور شرکتپی ٹی آئی فرانس نے کامیاب ترین ورلڈ اوورسیز کانفرنس کا انعقاد کرکے تاریخ رقم کردی۔مہمان خصوصی صاحبزادہ عامر جہانگیر فوکل پرسن عمران خان کا پی ٹی آئی فرانس کو زبردست خراج تحسین اور مبارکباد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-26 at 4.54.44 PM (4)


پیرس سے بلال محمد خان ۔۔۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کی میزبانی میں پی ٹی آئی ورلڈ اوورسیز کانفرنس کا انقعاد کیا گیا جس میں برطانیہ ، کینیڈا ، اور یورپ بھر سے بیسیوں ممالک کے وفود نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی فوکل پرسن برائے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان برائے یورپ و برطانیہ صاحبزادہ عامر جہانگیر تھے۔ اوورسیز ورلڈ کانفرنس کے بنیادی مقاصد میں
اوورسیز کی سطح پر پارٹی کو مزید متحرک کرنا ۔


چئیرمین عمران خان کی قیادت اور وژن پر مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ کا اعادہ،
پاکستان میں ہونے والے جنرل انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواران کی ہر قسم کی سپورٹ کرنا،
اس مشکل وقت میں پارٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھے کرنا اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ و ووٹ کے حق کے لئے جدوجہد کرنا شامل تھا۔


اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور ہال پاکستان زندہ باد ، عمران خان زندہ باد ، کون بچائے گا پاکستان عمران خان ، ظلم کا جواب ووٹ سے ، پی ٹی آئی زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

کانفرنس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان میں ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں پر کھل کر اپنے غم و غصے اور تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں و عہدیداران کے گھروں پر پولیس چھاپوں ، چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور خواتین و کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی اور انسانیت سوز سلوک کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔


مقررین نے کہا کہ جنرل انتخابات کے موقع پر جس طرح سے پی ٹی آئی کے امیدواران کو انتخابی نشان سے محروم کیا گیا اور پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روکا جا رہا اور کاغذات نامزدگی چھنے جارہے ہیں یہ انتہائی گھٹیا اور شرمناک اقدامات ہیں اور ایسے دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجہ کو کوئی بھی تسلیم نہیں کرے گا، کانفرنس کے شرکاء نے یک زبان ہو کرالیکشن کمیشن و نگران حکومت کے اس رویے کی بھر پور مذمت کی۔ اس موقع پر شرکا نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے جنرل الیکشنز میں بھرپور شرکت کریں گے اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے گے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے پی ٹی آئ فرانس کی پوری ٹیم کو کانفرنس کے شاندار انقعاد پر مبارک باد پیش کی اور عمران خان اور پارٹی کے حوالے سے سب کو مکمل اتحاد و اتفاق سے چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے عمران خان کی قیادت پر مکمل یقین و اعتماد کا اظہار کیا ۔


کانفرنس میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ عامر جہانگیر کی جانب سے تمام چیپٹرز کے کارکنان کو ستائشی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔ تقریب کے آخر میں عمران خان کی صحت و سلامتی کے لئے مشترکہ دعا بھی کروائی گئی۔


پی ٹی آئی اوورسیز ورلڈ کانفرنس کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرنے والوں میں
پی ٹی آئی فرانس کے راہنماؤں کنوینر میاں ذولفقار جتالہ ، یاسر قدیر ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، چوہدری ماجد چیمہ،اشفاق جٹ، چوہدری اعجاز جٹ ، لالہ شبیر برہان ، یاسر خان ، ، خالد پرویز چودھری، چودھری افضال ڈھل۔ابوبکر گوندل ۔سعید ملک ، عصمت اللہ تارڑ، چودھری افضال ، ثقلین بھٹی, عدنان ڈھڈی ، یاسر قدیر و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں