عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے: شاہ عبداللہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
414992021_3190862914390538_5614770306615072285_n

اردن کے شاہ عبداللہ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرودو سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کے لیے متوجہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کریں۔

اردن کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور جان بچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پرزیادہ امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

شاہ عبداللہ نے اپنے ملک کی طرف سے اس بات کو ایک بار پھر رد کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو جبری طور پر نکالا جائے اور انہوں نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غزہ میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کو رکوایا جائے

متعلقہ خبریں