اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے قبرص کو سمندری گزرگاہ بنانے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
اس تجویز پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بات چیت کی جا رہی تھی۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد پہنچانا ہے۔ غزہ میں لگ بھگ 24 لاکھ افراد پانی، خوراک، ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی دائمی قلت کا شکار ہوگئے ہیں
۔ اسرائیل نے 83 دنوں سے جاری بربریت میں 21320 فلسطینیوں کو شہید اور 55 ہزار سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے۔ غزہ کی پٹی کی تقریبا ساری آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ عالمی اداروں نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کر رکھا ہے۔