قاہرہ میں العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں حماس رہ نما یحییٰ السنوارمصر اور قطر کی طرف سے پیش کردہ قیدیوں کے تبادلے کے اقدام کو قبول کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس میں قیدیوں کے بدلے شہری قیدیوں کی رہائی اور 20 دن کی جنگ بندی کی شرط رکھی گئی ہے۔
حماس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس کا ایک وفد جمعے کو قاہرہ روانہ ہوا تاکہ مصری اقدام پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد غزہ میں جنگ کو ختم کرنا ہے۔