جدہ کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر سرادر زاہد رفیق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-01-26 at 5.36.52 PM

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف مین بزنس فورم سعودی عرب سماجی رابطہ کے صدر راجہ ریاض نے سر انجام دیئے
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،مہمان خصوصی سردار زاہد رفیق خان نے خوبصورت محفل کے انعقاد پر میزبان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اوورسیز میں بسنے والے سب احباب ہمارا فخر ہیں ،آپکی بدولت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی معیشت مستحکم اور مضبوط ہوتی ہے آپکی محنت و مشقت کی بدولت ہمارے گھروں کے چولہے جلتے ہیں

اور گھروں میں خوشحالی آتی ہے ہماری کوشش رہے گی کہ ہم آپکے حقوق کو کا خاص خیال کریں آپکو زیادہ سے زیادہ سہولیات لے کر دے سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ آپ اپنے وطن میں اپنے اور اپنی نسل کے لئے بہتر روزگار مواقع پیدا کریں تاکہ آپکا سایہ بچوں پر قائم رہے ،ہم سب نے ملکر ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہو گا،


تقریب میں چیئرمین جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز سردار وقاص عنایت ،پروفیسر ڈاکٹر معین الدین ،نائب ناظم جماعت اسلامی جدہ چوہدری محمد صدیق ،چوہدری زولفقار ،سردار اشفاق صدر مسلم کانفرنس ،چوہدری خورشید احمد متیال اور سردار زاہد رفیق کے حلقہ انتخابات کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا..

متعلقہ خبریں