فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زیر صدارت مرزا آصف جرال صدر جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فورم فرانس یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
IMG-20240207-WA0039

پیرس سے بلال محمد خان ۔۔۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زیر صدارت مرزا آصف جرال صدر جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فورم فرانس یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں سفارتخانہ پاکستان فرانس کے عملے سمیت پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نظامت کے فرائض چوہدری اشفاق جٹ نے سرانجام دئیے،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے کیا گیا ،

جس کے بعد پاکستان، فرانس اور کشمیری ملی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، بڑی اسکرین پر کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی،

ننھے بچوں نے مخصوص کشمیری لباس زیب تن کئے کشیریوں پر ہونیوالی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کی عکاسی کرتے مختلف ٹیبلوز پیش کئے جسے حاضرین نے خوب سراہا، شرکاء نے کشمیری عوام پر کئے جانیوالے مظالم کی عکاسی کرنے پر ننھے بچوں کو تربیت دینے پر طاہرہ سحر کو خوب داد بھی دی،

سفیر پاکستان عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دیار غیر میں رہتے ہوئے کشمیر کے ایشو کو ہر گھر میں بحث موضوع رکھنا چاہئیے اور اپنے بچوں کو بھی کشمیر بارے بتانا چاہئیے تاکہ یہ بچے سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز میں اس ایشو پر بات کریں،

انہوں نے بتایا کہ ہماری جدوجہد کی وجہ سے پاکستان کو کشمیر کے مسئلہ پر ایک حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے،سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آج فلسطین کیساتھ جو ہورہا ہے اسکی وجہ انکے پیچھے کھڑا ہونیوالا کوئی نہیں مگر کشمیریوں کو امید ہے کہ انکے پاکستانی کھڑے ہیں اسی لئے انکا جذبہ بھی مانند نہیں پڑرہا، دیگر مقررین نے بھی بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ خبریں