پیرس سے بلال محمد خان ۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمی کا قلم دان سنبھالنے کی خوشی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے آرگنائزر سیدخالد جمال تھے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کٹھن معاشی حالات میں حکومت سنبھال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک پاکستان کو معاشی کرائسز سے نکالے گی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی ضرورت پی آئی اے کی یورپ کے لئے بحالی کے اقدامات کریں گے۔اب پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنی نئی راہوں کا تعین کرے گا ۔دنیا کے سامنے اب پاکستان ایک ترقی یافتہ پاکستان بن کر ابھرے گا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ،سردار ظہور اقبال۔سید خالد جمال،نعیم چوہدری ،حاجی نثار احمد ،چوہدری عبدالقادر،چوہدری عمران کے علاؤہ دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا کیا ۔اور نعرے بازی کی گئی