ریاض میں مقیم معروف پاکستانی صعنت کار میاں ساجد محمود اور میاں ماجد کی جانب سے کمیونٹی اور سفارتی افسران كے عزاز میں افطار ڈنر عشائیہ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-03-24 at 12.12.38 AM (1)

ریاض میں مقیم معروف پاکستانی صعنت کار میاں ساجد محمود اور میاں ماجد کی جانب سے کمیونٹی اور سفارتی افسران نے اعزاز میں افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سب نے ملکر یوم تجدید عہد کا کیک کاٹا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ملکر سب نے کردار ادا کریں گے

افطار ڈنر تقریب میں بڑی تعداد کیمونٹی اورسفارت خانہ پاکستان کے افسران نے شرکت کی اور 23 مارچ یوم پاکستان کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو دنیا میں پروقار مقام دلانے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے اور معاشی چیلنجز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقعہ پر پاکستانی صعنت کار میاں ساجد اور سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور کا کہنا تھا .

پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے خصوصی دعائیں کیں اور کہا کہ پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے جو تمام چیلنجز سے نبرآزما ہونا جانتی ہے اور ہم اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہم سعودی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمیشہ ہماری قومی خوشیوں میں ساتھ نبھاتے ہیں تقریب میں کیمونٹی کی نمایاں شخصیات،عبدالمالک مجاہد
منیر احمد شاہد صدر پاکستانی ایگزیکٹو فورم،چوہدری بشیر،چوہدری حسین بجاڑ، رانا خالد ،راشد محمود،زاہد سندھو اور دیگر شامل ہیں

متعلقہ خبریں