امریکی وزیر خارجہ اٹنونی بلنکن سعودی عرب اور مصر کے دورہ کے بعد اسرائیل پہنچے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-58

امریکی وزیر خارجہ اٹنونی بلنکن سعودی عرب اور مصر کے دورہ کے بعد اسرائیل پہنچے۔ انہوں نے نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر کسی بھی حملے سے اسرائیل پر "زیادہ تنہائی” مسلط ہوجائے گی اور طویل مدت میں اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

اسرائیل سے نکلتے ہوئے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں "بے تکلف گفتگو” کی ہے۔ انہوں نے کہا رفح میں کسی بھی زمینی فوجی کارروائی سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔ اس سے انسانی امداد کے زیادہ تباہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ساتھ ہی اس سے دنیا بھر میں اسرائیل پر زیادہ تنہائی مسلط ہونے اور اس کی طویل مدت میں سلامتی اور استحکام کے خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔

دوسری طرف نیتن یاہو نے کہا انہوں نے جمعہ کے روز بلنکن کو بتا دیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی حمایت کے بغیر بھی رفح شہر پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا عزم لیے ہوئے ہے

متعلقہ خبریں