فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹائلیو نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے عمر بن لادن پر فرانس میں لگنے والی پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں،
وزارت داخلہ نے کہا کہ عمر بن لادن فرانس کے نارمنڈی کے علاقے میں رہ رہے تھے لیکن اکتوبر 2023 میں فرانسیسی حکام کی جانب سے اس کے رہائشی کاغذات واپس لینے اور اسے باہر جانے کا حکم دینے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلا گیا۔
عمر بن لادن کئی سالوں سے فرانس کے علاقے نارمنڈی کی حسین وادی کے ایک گاؤں میں رہ رہے تھے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے آج بروز منگل 8 اکتوبر کو اعلان کیا کہ فرانسیسی حکام نے القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹس پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
وزارت نے مزید کہا کہ اس وقت حکام نے اسے دو سال کے لیے فرانس واپس آنے سے بھی روک دیا تھا۔
لیکن آج فرانسیسی وزیر داخلہ کے بقول،”یہ انتظامی پابندی اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ مسٹر بن لادن کبھی بھی اور کسی بھی وجہ سے فرانس نہیں آسکتے۔