اسرائیل نے ہاشم صفی الدین اور اس کے ساتھ تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-10 at 10.13.56 AM

اسرائیل نے ہاشم صفی الدین اور اس کے ساتھ تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی: ذرائع

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی دوسری اہم ترین شخصیت ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد مارے گئے۔ یہ بات العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے بتائی۔

اس سے قبل اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت” کا کہنا تھا کہ مذکورہ حملے میں حزب اللہ کی انٹیلی جنس کے صدر دفتر پر تہتر ٹن بم بر سائے گئے تھے۔ حملے میں حسن نصر اللہ کی جاں نشینی کے امیدوار ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بم باری کے وقت صفی الدین کے ساتھ وہاں حزب اللہ کی انٹیلی جنس کا سربراہ بھی موجود تھا جو "مرتضیٰ” کی عرفیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے مواصلات کے نظام کے سربراہ محمد رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں