عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ و سنجیدہ شاعرہ سید سلیمان گیلانی کی جدہ آمد..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-10 at 1.20.09 PM

جدہ (عاطف خان تنولی سے )

عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ و سنجیدہ شاعرہ سید سلیمان گیلانی کی جدہ آمد کے موقع پر کبابش آرٹس کونسل کی جانب سے خصوصی پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ و سنجیدہ شاعرہ سید سلیمان گیلانی کے اعزاز میں کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی ،

اس موقع پر عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کبابش آرٹس کونسل کے صدر علی ملک نے سید سلیمان گیانی کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جدہ آمد پر ویلکم کیا جبکہ مقامی شاعر عمران ملک نے اپنی اشعار کے ذریعے سید سلیمان گیلانی کا جدہ آمد پر ویلکم کیا

جس پر سید سلیمان گیلانی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے منفرد اور شستہ انداز میں اپنے مزاحیہ شاعری کے ذریعے حاضرین کے چہروں پر ہنسی بکھر کر خوب داد وصول کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔تقریب میں شریک شرکاء نے بھی سید سلیمان گیلانی کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انکی شاعری کی بھر پور تعریف کی اور پاکستان اور یکجہتی کو خوب سراہا

متعلقہ خبریں