سوڈان میں حیران کن حادثہ: طیارے اور رکشے کا تصادم، چار افراد ہلاک، 12 زخمی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-28 at 9.20.05 PM

مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک غیرمعمولی حادثے نے لوگوں کو حیران کر دیا جب ایک کچے رن وے پر اسپرے کرنے والا طیارہ رکشے سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ST-CPJ طیارہ الفشقہ الکبریٰ کے علاقے میں مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا اور وہاں تل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں سے بھرا رکشہ موجود تھا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں رکشے میں سوار چار افراد جان کی بازی ہار گئے اور 12 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کو شدید حالت میں کسلا ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، واقعے نے مقامی افراد میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ خوش قسمتی سے، طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون، اور رکشے کا ڈرائیور محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں