الریاض ایکسپو میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر اہم ملاقاتیں، نئے عدالتی نظام کی منظوری پر اظہار تشکر

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-07 at 16.24.19_d454423b

الریاض: سعودی عرب میں انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ایکسپو میں منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی زیر نگرانی پاکستانی پویلین کا معائنہ کیا گیا، جس میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصر اور چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب، ندیم اختر چوہدری نے ایکسپو کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ ندیم اختر چوہدری نے پاکستانی کابینہ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے عدالتی نظام کے بل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر نصیر احمد کاشانی، ویلفیئر اتاشیز، اور سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے کے متعدد عہدیداران بھی موجود تھے۔

سہیل بابر وڑائچ نے کہا کہ ندیم اختر چوہدری کی خدمات نے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے بلکہ وہ گجرات کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ چوہدری سالک حسین نے ان خدمات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

دورے کے اختتام پر نصیر احمد کاشانی اور ندیم اختر چوہدری کے مابین ایک دوطرفہ لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے گئے۔ ندیم اختر چوہدری نے ایکسپو کے کامیاب انعقاد اور اس میں اوورسیز منسٹری کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے سعودی عرب میں پاکستانی ماہرین اور مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں