مدینہ منورہ: ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) میں مرد و خواتین زائرین کے لیے نماز کے اوقات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
خواتین زائرین کے لیے نماز کے اوقات فجر کے فوری بعد سے صبح 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ مرد زائرین کے لیے روضہ شریفہ میں نماز کا پہلا وقت رات 2 بجے سے نماز فجر تک اور دوسرا وقت صبح ساڑھے 11 بجے سے نماز عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زائرین کو روضہ شریفہ میں نماز کی اجازت کے لیے ’نسک‘ یا ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا، تاکہ زائرین کی خدمت بہتر اور منظم انداز میں کی جا سکے۔