یورپی، امریکی، اور کینیڈین اقامہ رکھنے والے شامیوں کے داخلے پر پابندی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-16 at 23.40.59_ba26c931

مصر میں بعض ممالک کے اقامے رکھنے والے شامیوں کو داخلے سے روک دیا گیا: ذرائع

مصری حکام نے ملک میں شامی شہریوں کے داخلے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ قاہرہ نے حفاظتی منظوری حاصل کیے بغیر یورپی، امریکی اور کینیڈین اقامہ رکھنے والے شامیوں کے ملک میں داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے میں شینجن ویزا رکھنے والے شامیوں کو مصر میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس فیصلے میں مصری مرد یا عورت سے شادی کرنے والے شامی باشندوں کی مصر میں داخلےکو مجاز حکام کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ ہفتے سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے امریکہ، ترکیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یورپی یونین کے اعلیٰ مندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے ساتھ متعدد ضمنی ملاقاتیں کیں۔
یہ ملاقاتیں شام سے متعلق عرب لیگ کی رابطہ کمیٹی کے وزارتی اجلاس کے موقعے پر ہوئیں

متعلقہ خبریں