گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت و ماہر تعلیم چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں جدہ میں خصوصی عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-08-17 at 18.25.25_8efa40d5

جدہ (اسٹاف رپورٹر) جدہ میں مقیم کشمیر کیمونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت راجہ محمد ریاض نے عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب تشریف لائے ہوئے گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت اور ماہر تعلیم چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے اور سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

تقریب میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول، چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم گجر، یارانِ جدہ گروپ کے اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

میزبان راجہ محمد ریاض نے معزز مہمان کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اور چوہدری اظہر وڑائچ کی کمیونٹی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم گجر، چوہدری شفقت محمود اور سردار محمد اشفاق نے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کو جدہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی علاقائی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے چوہدری اظہر وڑائچ کی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے کہا کہ پردیس میں بھائی چارہ اور محبت دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ تمام احباب نے جس محبت و احترام سے خوش آمدید کہا، یہ زندگی بھر یاد رہے گا۔ انہوں نے کمیونٹی کے اتحاد اور خوشیوں کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔

تقریب میں نمایاں شخصیات میں فدا حسین کھوکھر، چوہدری مصطفی گجر، ملک عمر فاروق، حاجی عرفان گوندل، چوہدری ذوالفقار گوندل، میاں طارق عبدالمجید آرائیں، بابر بٹ، احسان الٰہی گجر، چوہدری طارق، علی خورشید ملک اور چوہدری نورالحسن گجر (چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل) سمیت دیگر معززین شریک تھے۔

متعلقہ خبریں