ریاض : سعودی عرب نےقطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے قطر پر ہونے والے حملوں کو اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت قرار دیا ہے،دوسری طرف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مملکت کی جانب سے قطر کے ساتھ ’مکمل یکجہتی‘ کا اظہار کیا ہے۔سعودی ولی عہد نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام صلاحیتیوں کے ساتھ قطر کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے، اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اس سے خطے کا امن مزید غیرمستحکم ہو سکتا ہے۔