یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے طائف میں عشائیہ، چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف تقریب

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-26 at 17.33.21_f73785e6

طائف (نمائندہ خصوصی) — یارانِ جدہ گروپ کے سینئر رکن شعیب گوندل کی جانب سے طائف میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں یارانِ جدہ گروپ کے اراکین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عشائیے میں سابقہ مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راشد بٹ، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، صاحب رانجھا، حاجی عرفان، واثق وڑائچ سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس کے علاوہ چوہدری زاہد گجر، ملک عمر فاروق، میاں طارق، چوہدری مصطفی گجر، چوہدری نورالحسن گجر، کاشف شہزاد، اعجاز احمد، محمد عابد، عمر گجر، نصراللہ گوندل، بابر بٹ، عبدالغی اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران میزبان شعیب گوندل نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مہمانِ خصوصی چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے یارانِ جدہ گروپ اور بالخصوص شعیب گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طائف کے خوشگوار موسم اور ساتھیوں کی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کے لیے لائیو باربی کیو اور روایتی کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ حاضرین نے اس یادگار تقریب کے انعقاد پر شعیب گوندل کی پرخلوص میزبانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اس اقدام کو کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک خوبصورت کاوش قرار دیا۔

متعلقہ خبریں