سابقہ مشیر برائے اوورسیز و سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے کہا ہے کے 27 اکتوبر انسانی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے بھارت نے تمام انسانی حقوق روندتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔
سابقہ مشیر اوورسیز و سنئیر رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے مسئلہ کشمیر ایک سلگتی چنگاری ہے، کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،
ہندوستان کا کشمیر کے ساتھ کوئی لنک نہیں تھا، تقسیم برصغیر کے فارمولے کے تحت مسلم ریاستوں کا الحاق پاکستان اور ہندو اکثریتی ریاستوں کا ہندوستان کے ساتھ الحاق ہونا تھا، مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد ہر کشمیری کا حق ہے پاکستان اور کشمیر کا لازوال رشتہ ہے۔کشمیری چھتر سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج عالمی برادری اور مسلم امہ کے ممالک کو کشمیریوں کا درد محسوس نہیں ہوتا۔مقبوضہ کشمیر میں ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں بھارت نے کشمیر کو جیل کا درجہ دیا ہوا ہے کشمیری حریت پسند قیادت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنما بھارت کی اذیت کا سامنا کر رہے ہیں اسکے باجود کشمیری اپنے زور بازو پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت کشمیر سے نکل نہیں جاتا۔