فائنل سرمنی کے مہمان خصوصی چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر تھے ۔
بن لادن کیمپ جدہ میں جاری فیڈوشیم گلوبل کرکٹ لیگ میں 5 سے زاہد ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل جدّہ گرین جدّہ بلیوز کے درمیان کھیلا گیا جس میں جدّہ گرین نے جدّہ بلیوز کو 20 رنز سکور شکست دیکر لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میں بہترین کھیل پیش کرنے پر مین محمد حافظ عثمان ،شکور اور نیاز مین آف دی میچ اور لیگ قرار پاۓ۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد وسیم نے فائنل سرمنی میں شریک شرکاءمہمان خصوصی چوہدری محمد اکرم گجر، انجنیئر مگبل ، انجنیئر ماجد خان چوہدری محمد ثقلین گجر، چوہدری محمد نوید گجر، میاں رضوان الحق، رانا شہباز ، انجنیئر ماجد خان ،انجنیئر سید غوث یمانی ،ماجد سعید خان، مرزامحمو حسن، چوہدری شمس گجر، ملک جمیل، سلیمان شریف، شعیب اور دیگر کو خوش آمدید کرتے ہوۓ ان سے رنر اور ونر ٹیم میں انعامات تقسیم کروائے۔جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد اکرم گجر نے اپنے خطاب میں آرگنائز کیمٹی کے چئیرمین وسیم خان اور انکی پوری ٹیم کو شاندار ٹورنامنٹ کروانے اور ونر ٹیم کو فائنل جیتے اور رنر اپ کو فائنل کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پردیس میں رہتے ہوئے اپنے کام کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ میں آکر کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک صحتمند معاشرے کی نشاندھی کرتا ہے۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر کی جانب سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ اور روایتی سندھی ٹوپی اور چادر پیش کی گئی۔