سفری تجزیاتی فرم فارورڈ کیز کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے دنیا بھر بالخصوص امریکہ میں بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ میں کمی آئی ہے کیونکہ لوگ شرقِ اوسطٰ اور دنیا بھر کے دورے منسوخ کر رہے ہیں…

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-11 at 1.57.40 PM

فارورڈ کیز فریم میں نائب صدر اولیور پونٹی نے ایک بیان میں کہا، "یہ جنگ ایک تباہ کن، دل شکن انسانی المیہ ہے جسے ہم سب روزانہ اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ لازماً لوگوں کو اس خطے کا سفر کرنے سے روکے گا لیکن اس سے صارفین کے دوسری جگہوں پر سفر کرنے کے اعتماد میں بھی کمی آئی ہے۔”

فارورڈ کیز کی طرف سے پرواز کے ٹکٹنگ ڈیٹا کے مطابق حملے سے تین ہفتے قبل جاری کردہ ٹکٹوں کی تعداد کے مقابلے میں 7 اکتوبر کے حملے کے بعد تین ہفتوں میں امریکہ سے بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی۔

شرقِ اوسطٰ کے لوگ بھی کم سفر کر رہے ہیں اور اس خطے میں جاری ہونے والے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں میں اسی عرصے میں 9 فیصد کمی آئی ہے۔ حملے کے بعد تین ہفتوں میں اس خطے کا سفر کرنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ تمام خطوں میں اوسطاً 5 فیصد گر گئی جس سے کووڈ-19 وبا سے بین الاقوامی سفر کی عالمی بحالی پر اثر پڑا۔

پونٹی نے کہا کہ اس حملے سے ایک دن پہلے کی بکنگ سے پتہ چلتا ہے کہ سال کی آخری سہ ماہی میں عالمی فضائی سفر 2019 کی سطح کا 95 فیصد بحال ہو جانا تھا لیکن اکتوبر کے آخر تک آؤٹ لک دوبارہ گر کر 88 فیصد رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں