90 فیصد سعودی بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں: یونیسیف

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-13 at 10.38.15 AM

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ لگ بھگ 90 فیصد سعودی بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا خلیجی ممالک 96 فیصد سے زیادہ ڈیجیٹل سپیس تک قابل ذکر رسائی کی شرح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پانچ سالہ قومی منصوبے کے ساتھ سعودی عرب نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق انٹرنیٹ پر بچوں کی حفاظت کے لیے قومی فریم ورک کا آغاز کیا ہے۔ سعودی فیملی فورم کے کام کے آغاز میں اس کے چھٹے ایڈیشن میں خاندانی امور کی کونسل نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ماہرین کے تعاون سے اسی فریم ورک کو تیار کیا تھا۔

خلیج میں عرب ممالک کے لیے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے نمائندے الطیب آدم نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ بچوں کے پاس انٹرنیٹ کے استعمال کے ذریعے علم حاصل کرنے اور صلاحیتیں پیدا کرنے کے نمایاں اور بے شمار مواقع ہیں۔ یہ ملک میں تیز رفتار ڈیجیٹل انقلاب کی جانب قدم ہے۔۔

اتوار کے روز ریاض میں "سعودی فیملی فورم کے کام کے فریم ورک کے اندر "خصوصی ڈائیلاگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ماہرین اور خاندان کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔ خاندان کے استحکام اور معیار زندگی کی سطح کو بہتر بنانے میں معاون بننے والی سفارشات پر غور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں