۔
رائٹرز کے مطابق امریکی بیان نے مؤثر طریقے سے اسرائیل کو ہسپتال پر دھاوا بولنے کی اجازت دی ہے
حماس نے ایک بیان میں کہا: ’ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کا یہ غلط موقف کہ مزاحمتی گروپ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور یہ (موقف) قابض فورسز کو شہریوں کے خلاف مزید حملوں کی شہہ دے رہا ہے۔‘
اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ حماس ہسپتالوں کا استعمال کر رہا ہے کو متعدد انسانی حقوق کے وکلا نے ٹھکرایا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مبینہ کارروائی کر رہی ہے۔