سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے)
ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی صدر ساجد حسین تارڑ نے تاجروں کی نامزد 10 رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جس مثبت طریقے سے دونوں گروپ مزاکرات کر رہے ہیں
اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے، ساجد حسین تارڑ نے کہاکہ تاجروں کی بقاء کیلئے ہر وہ اقدام کریں گے جس سے تاجروں کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو،سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی صدر ساجد حسین تارڑ نے کہا کہ وہ تاجروں کے دونوں گروپوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں گروپ ملکر حل نکالنے کیلئے پرعزم ہیں،میری کوشش ہوگی کہ تاجر ایک ہو جائیں تاکہ سرگودھا کے تاجروں اور شہر کیلئے اچھے فیصلے ہوسکیں،
اجلاس میں شیخ ندیم خاور گروپ کے نامزد کمیٹی کے ممبران مختارا مرزا، رحمت قریشی، مرزا عبد الخالق ، آصف منان اور حاجی محمد منور شامل تھے،جبکہ ناصر سہگل گروپ کی جانب سے نامزد کمیٹی ممبران میں چوہدری خالد۔ خواجہ محمد شفیق الرحمن ،مرزا محمد منیر ،ندیم نور اور افتخار بیگ شامل تھے،
اجلاس میں سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمن اور میڈیا کوآرڈینیٹر سرگودھا چیمبر محمد تہور بلال اصغر نےبھی بطور معاونین اجلاس میں شرکت کی ،