ایک درجن سے زائد زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان زخمی بچوں کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو بھی ایک ‘چارٹرڈ ‘ طیارے کے ذریعے غزہ سے عرب امارات لے جایا گیا ہے۔
عرب امارات کے صدر شیخ محمد کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ امارات کے ہسپتالوں میں 1000 زخمی عورتوں اور بچوں کو علاج کی سہولت دی جائے گی۔
غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے 30000 سے زائد فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں۔