اقوامِ متحدہ نے بدھ کے روز اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں لڑائی اور بمباری کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا
لیکن کہا ہے کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
اسرائیل اور حماس نے بدھ کے روز یرغمالیوں اور متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کیا جبکہ غزہ کے محصور باشندوں کو ہفتوں کی جنگ کے بعد چار روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی گئی۔