ریاست ہائے متحدہ امریکا، برطانیہ اور جمہوریہ فرانس میں سیاحت اور سفر کے میدان میں سروسز فراہم کرنے والے سب سے اہم بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز نے سعودی عرب کے متعدد سیاحتی مقامات میں سیاحت کو فروغ دینا شروع کیا ہے اور اسے دنیا بھر میں سیاحت کی ایک ابھرتی منزل قرار دیا ہے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
404428247_3163260963817400_5834899400782546421_n

امریکا کے سیاحتی جریدے ’کونڈی نسٹ‘ نے سعودی عرب کےبحیرہ احمر 2024ء کے دوران سیاحت کے لیے منتخب 24 قابل دید بین الاقوامی سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔

امریکی میگزین میں بحیرہ احمر کے منصوبے کے حجم، قیمت اور اجزاء پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 90 جزائر میں سے 22 کو ترقی یافتہ اور 9 کو قدرتی ذخائر کے حامل قرار دیا۔ مرجان کی چٹانوں، مینگرووز اور سمندری ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے سعودی حکومت بالخصوص محکمہ سیاحت کی مساعی کو سراہا گیا ہے۔

امریکی میگزین Travel + Leisure جو دنیا بھر کے اہم ترین سیاحتی مقامات کی نگرانی اور جائزہ لینے کی رپورٹس شائع کرتا ہے نے العلا کو سال 2024 کے دوران قابل دید 50 اہم سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے۔

اسی تناظر میں سعودی عرب کی مملکت کو 2023 کے لیے "سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پرکشش مقامات” کا گولڈ ایوارڈ ملا ہے۔ یہ ایوارڈ برطانوی "ونڈر لسٹ” میگزین نے پیش کیا ہے۔ سعودی عرب کو یہ اعزاز دینے کے لیے 90,000 سے زیادہ قارئین کی رائے لی گئی جن کی اکثریت نے سعودی عرب کے العلا شہر کو بہترین قرار دیا۔

متعلقہ خبریں