چھیالیس دنوں میں اسرائیلی بمباری سے بے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے جنگ بندی شروع ہوتے ہی اپنے بچے کھچے اور ٹوٹے پھوٹے گھروں کی طرف واپسی شروع کر دی..
اسرائیلی فوج نے ان گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے کئی قسم کے انتباہ جاری کیے مگر گھروں کی طرف ‘ حق واپسی’ کے ساتھ جڑے ہوئے فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو لوٹنے کو ‘فرض واپسی’ کے طور پر لے لیا ہے