حماس نے 10 تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلی، جواب میں اسرائیل سے 39 فلسطینی بچے اور خواتین رہا..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
404396843_3164148657061964_9067424593206048929_n

غزہ: عارضی سیزفائر کا پہلا روز، دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا آغاز

حماس نے 10 تھائی شہریوں سمیت 24 اسرائیلی، جواب میں اسرائیل سے 39 فلسطینی بچے اور خواتین رہا

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 24 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کر دیا۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا ہے جو اگلے چار روز یعنی منگل کی صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔ جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے

متعلقہ خبریں