بحر ہند میں اسرائیلی ارب پتی کے جہاز پر مشتبہ ایرانی حملہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
401484443_3164766537000176_3982941469675434313_n

ایک امریکی دفاعی عہدیدار کے مطابق ایک اسرائیلی ارب پتی کے مال بردار جہاز پر بحر ہند میں ایک مشتبہ ایرانی ڈرون نے حملہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سی ایم اے سی جی ایم سیمی (مال بردار جہاز) پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس کی کئی ہفتوں سے جاری جنگ میں عالمی شپنگ انڈسٹری بھی نشانہ بن رہی ہے۔
اس کے باوجود کہ عارضی جنگ بندی کی وجہ سے جنگ رکی ہوئی ہے اور حماس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ کیا ہے، یہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں