حماس نے جنگ بندی کے پہلے دن 13 اسرائیلی، 11 تھائی ااور ایک فلپائنی شہری کو رہا کردیا۔ اسرائیل نے بدلہ میں جیل میں قید 39 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا ہے۔
فلسطین کی 24 خواتین اور 15 بچوں کو رہا کیا گیا۔ اپنے 13 یرغمالیوں کے واپس پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا کہ ہم تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں اور یہی جنگ کا ہدف ہے۔
انہوں نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں یہ بھی کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا کہ ہم نے ایک اہم پہلا قدم اٹھایا ہے۔
ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اور مغوی لوگوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ مغویوں، ان کے خاندان کے افراد اور ریاست اسرائیل کے لیے ہمارا فرض ہے۔