فرانس میں سربیا کے سفیر کی شاندار و تاریخی رہائش گاہ میں، ڈاکٹر ویسنا ڈی ونکا جوگوویچ کی طرف سے تیار کردہ فیشن ایونٹ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp-Image-2023-11-26-at-18.36.11_56d64ea7

فرانس میں سربیا کے سفیر کی شاندار و تاریخی رہائش گاہ میں، ڈاکٹر ویسنا ڈی ونکا جوگوویچ کی طرف سے تیار کردہ فیشن ایونٹ سربیئن فیشن ڈے کا ساتواں ایڈیشن منعقد ہوا۔ یہ روایتی فیشن شو عظیم سربیائی سائنسدان اور موجد نکولا ٹیسلا کی زندگی اور کام کے لیے وقف تھا۔ ٹیسلا خاندان کی جیلینا منڈیچ سمیت چار نامور سربیائی فیشن ڈیزائنرز
نے "ٹیسلا فیشن” رن وے شو میں اپنے مجموعے پیش کیے۔


سربیا کی خاتون اول مسز تمارا دوکانووچ نے افتتاحی خطاب میں عظیم سربئین سائنسدان نکولا ٹیسلا کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ فیشن شو کی آرگنائزر مصنف و صحافی ڈاکٹر ویسنا ڈی ونکا نے کہا کہ اس سال کا سربیا کا فیشن ڈے نکولا ٹیسلا "روشنی کا آدمی” کے لیے وقف ہے۔ ایک عظیم بصیرت والا سائنسدان اور انسان دوست جس نے 700 سے زیادہ سائنسی ایجادات سے دنیا کو مالا مال کیا۔

فیشن شو کی افتتاحی تقریب سے سربیا کی خوبصورت اور نوجوان شہزادی جو بیکا کارا دورداوچ اور سربیا کی فرانس میں سفیر آنا ہرسٹانوویچ نے بھی خطاب کیا۔اور ٹیسلا کی زندگی اور کامیابیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔اس دلچسپ فیشن شو میں ٹیسلا کی زندگی اور متعدد کامیابیوں سے متاثر متنوع ڈیزائنز کی نمائش کی گئی۔ ڈیزائنر ڈیجانا میلوسا نے اپنے غیر معمولی مجموعہ کو متعارف کرایا جو ٹیسلا پیٹنٹس سے متاثر اظہاری تخلیقات پر مشتمل تھا۔

جیولری ڈیزائنر جیلینا منڈیچ نے نہ صرف خوبصورت اور قیمتی زیورات کی نمائش کی بلکہ ہاتھ سے تیار کردہ کپڑے، بیگز، اونی موکاسین، اور ہیٹ کی نمائش بھی کی۔پروگرام کو چار چاند لگائے خوبصورت آواز کی حامل نیشنل تھیٹر کی اوپیرا آرٹسٹ نیوینا ڈوکوویچ نے جس نے اپنے گلے کا جادو جگایا۔ڈیزائنر ملاڈن ملیووجیویچ نے ‏”Women Really Loved Tesla” کے نام سے خوبصورت تخلیقات پیش کیں ، سربیا کی خاتون اول نے بھی اسی ڈیزائنر کا خصوصی طور پر تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔ اور شہزادی ‏Ljubica Karađorđević نے بطور ماڈل رن وے شو کا آغاز کیا۔

ڈیزائنر باٹا سپاسوجیویچ نے "3,6,9 Tesla” کے عنوان سے مجموعہ پیش کیا، جو کہ ٹیسلاُ کے مجموعے کے مستقبل کی ایک ٹچ ہے۔ جس میں بولڈ پرنٹس اور تاثراتی، تیز سلیوٹس ہیں حاضرین نے ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتوں پر دل کھول کر داد دی۔
فیشن شو کے اختتام پر سربیا کی خاتون اول اور شہزادی مہمانوں سے گھل مل گئے۔

متعلقہ خبریں