پاکستان حج رضا کار گروپ جدہ کی جانب سے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور سینکڑوں رضا کاروں نے شرکت کی اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعرفئ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-27 at 1.12.09 PM

جدہ..

جدہ کے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے سینکڑوں اراکین سمیت قونصلیٹ کے افسران اور اہم پاکستانی شخصیات شریک تھیں جبکہ تقریب سے پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے مرکزی کوارڈینیٹر اشرف علی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے ہر سال حج کے موقعہ پر عازمین حج کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں..

اس سال مشاعرے مقدسہ میں سعودی عرب سے ساڑھے چودہ سو اقامہ ہولڈرز رضاکاروں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہم پاکستان قونصلیٹ جدہ اور حج مشن کے بھی شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے،

تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بھی خطاب کیا اور حج والینٹیرز گروپ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جس طرح سے پاکستانی رضا کار حج کے مواقعے پر بے لوث خدمات فراہم دیتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں

اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوتا ہے ہم کوشش کریں گئے آئند سال سعودی عرب سے ہی مقامی اقامہ ہولڈر زیادہ سے زیادہ خدام الحجاج لیں گئے اور رضاکار گروپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گئے ۔

تقریب میں رضاکاروں کی تفریح کے لیے کھیلوں کے مقابلے اور سوالات جواب کی بھی نشست منعقد ہوئی اور تقریب کے اختتام پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید، ڈی حج عبدالوہاب سومرو، ڈرائکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمان نے رضاکاروں کی حوصلہ کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں