حماس کی طرف سے رہائی پانے والوں میں تین فرانکو-اسرائیلی بچے بھی شامل ہیں ،اپنے تین شہریوں کی حماس کی قید سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-29 at 12.35.01 PM

بلال محمد خان پیرس سے

تین نو عمر فرانسیسیوں کو حماس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا اس بارے میں کہنا تھا ‘ہمیں بالواسطہ طور پر خبر ملی ہے، تاہم یہ اچھی خبر ہے۔ یہ ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔


’12 سالہ ایتان، 12 سالہ عریز اور 16 سالہ سحر تینوں کی غزہ سے رہائی ان کی اچھی صحت کی حالت میں ہوئی ہے۔’
کیتھرین کولونا نے کہا ‘ہمارے تین بچے رہا ہو گئے ہیں،

اب ہماری ذمہ داری ہے کہ دوسرے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی انتھک انداز میں کوششیں کریں۔ جیسا کہ ہمارے اپنے پانچ مزید شہری ابھی تک لاپتا ہیں۔ ہم خیال کرتے ہیں وہ بھی یرغمال ہیں یا پھر کہیں لاپتا ہو گئے ہیں

متعلقہ خبریں