پاکستانی عیسائی اور مسلم مذہبی رہنماؤں نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیل کے "وحشیانہ” قتلِ عام کی مذمت….

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
406453861_3173609812782515_6899084604338742403_n

پاکستانی عیسائی اور مسلم مذہبی رہنماؤں نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیل کے "وحشیانہ” قتلِ عام کی مذمت کی اور یہودی ریاست پر مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی یکساں مقدس سمجھی جانے والی سرزمین پر بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہانے کا الزام لگایا۔

راولپنڈی میں سینٹ میریز کیتھولک چرچ کے ایک معزز فادر سرفراز سائمن نے اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی کانفرنس کے شرکاء کو بتایا، "آج ہم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں انسانیت پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔”

کانفرنس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی غرض سے شرقِ اوسط کے لیے وزیرِ اعظم کے خصوصی ایلچی حافظ مولانا طاہر اشرفی سمیت کئی مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔

سائمن نے نشاندہی کی کہ پوپ فرانسس نے بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مذہب میں بے گناہوں پر ظلم کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں