جدہ :
مکہ روٹ اسکیم کے تحت تمام مسلم اکثریتی ملکوں میں حجاج کرام کو ایک اضافی سہولت دی گئی کہ ایک ہی چھت تلے ایئرپورٹس پر انھیں تین مختلف سہولیات پیش کی گئیں جن میں ویزا، کسٹم کلیرنس اور طبی معانے کی سہولت دی گئی۔
عازمین حج کے لیے اس اسکیم کے متعارف کروانے کا مقصد انھیں زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اور ان کا وقت بچانا تھا۔
‘ایس پی اے’ نے رپورٹ کیا ہے یہ سہولت اسکیم عازمین حج کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بہت سود مند رہی۔ جس نے سفر اور اندراج کے پراسس کو آسان بنایا اور سعودی شراکت دار ملکوں کو سہولت ملی۔
‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ 6 لاکھ 18 ہزار عازمین حج کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے عازمین کا تعلق 7 ممالک سے ہے جن میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی اور آئیوری کوسٹ شامل ہیں۔
یہ اسکیم 2019 میں مسلم اکثریتی ممالک میں شروع کی گئی۔ جس کے تحت ویزا، کسٹم کلیرنس اور طبی معائنے جیسے سہولیات عازمین کو ان کے ممالک کے ایئرپورٹس پر فراہم کی گئی تھیں۔ تاکہ ان کا وقت بچایا جا سکے