عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
409214708_3174444586032371_7609998736441440772_n

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے عرب نیوز نےلکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور اسرائیل کو فوری جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو متفقہ طور پر مسترد کرنے کی بھی تجدید کی۔ اس کے علاوہ دشمنی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور جنگ زدہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بننے والے محاصرے کو ختم کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں