بنوں …
صوبہ خیبرپختونخوا خصوصا ضلع بنوں کی جو رونق ہیں جبکہ اسکو ماڈل ضلع بنانا سابق وزیراعلی اکرم خان درانی کی مرہون منت ہے ۔ چئیرمین ملک اسفندیارخان تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے یونین کونسل سوکڑی کے علاقہ سوکڑی حسن خیل ٹپی کلہ بنوں کے ایک متوسط اور معزز خاندان کے چشم و چراغ ملک اسفند یار خان نے کم عمری ہی میں عملی سیاست میں حصہ لیکر پہلی بار ہی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے سوکڑی 2 کے چئرمین منتخب ہوئے جنہوں نے انتہائی کم وسائل کے باوجود قلیل عرصہ میں علاقائی سطح پر ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں
اور سابق وزیراعلیٰ محمد اکرم خان درانی کی سرپرستی میں علاقہ ہذا میں بے شمار ترقیاتی و تعمیراتی کام کرکے اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے جسمیں ابنوشی سکیم ، گیس و بجلی اور گلیات وغیرہ کی پختگی قابل ذکر کارنامے ہیں نیز موصوف لوگوں کے دکھ سکھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور غریب و نادار لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ چئرمین ملک اسفند یار خان کا کہنا ہے کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی میرا مشن ہے ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خوشحالی و ترقی ہے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر دلی سکون محسوس کررہاہوں ،
انشاءاللہ آنیوالا دور جے یو آئی کا ہوگا عوام کی بلا امتیاز خدمت زندگی کا نصب العین ہے غریب عوام کی خدمت سے چین ملتا ہے اپنے کونسل میں کروڑوں روپے کے تعمیراتی کام جاری ہیں جس سے عوام کے حقوق کی بحالی ممکن ہورہی ہے ۔ مزید یہ کہ معمار بنوں اور ہردلعزیزشخصیت محمد اکرم خان درانی صاحب کی جہدمسلسل ہمارے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ درانی خاندان تمام کارکنان اور پختونوں کا فخر ہے..
اس خاندان کے عوامی ، اسلامی ، دینی اور ملکی و قومی خدمات اظہر من الشمس ہیں نیز اکرم خان درانی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی ، پارلیمان کی بالا دستی اور آئین کی پاسداری کیلئے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کیلئے امید کی کرن ہے ۔ جنہوں نے عوام کے اہم مسائل حل کرکے انکے بنیادی سہولیات و ضروریات کو فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشش کی ہے کیونکہ عوام کے مسائل کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے لہذٰا عوام انیوالے انتخابات کیلئے تیاری کرکے اپنے بہتر مستقبل کی خاطر جے یو آئی کاساتھ دیکر درانی صاحب کے ہاتھ مضبوط کریں